• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے سپر ہائی وے کراچی میں دوران چیکنگ بس سے 54 یورپی فاختہ برآمد کرلیں۔ 

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جاوید مہر کے مطابق کسی مسافر نے فاختاؤں کی ملکیت کو قبول نہیں کیا۔ فاختاؤں کو ملیر کے سرسبز علاقے میں آزاد کر دیا گیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی فاختہ خوبصورتی اور مسحور کن آواز کی وجہ سے مشہور ہے۔ 

کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات جاوید مہر کے مطابق موسم خزاں کے آغاز پر یورپی فاختہ ایران سے پاکستان آتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید