نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع پی ایم آفس کے مطابق نگراں وزیر اعظم کا دورہ کراچی ان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔
اس قبل اطلاعات تھیں کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کراچی میں صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوگے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء سے متعلق امور اورامن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔