• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: الیکشن کمیشن کا سابق وزراء کی مراعات واپسی کیلئے ایک اور خط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں، گھر اور دیگر مراعات لینے سے متعلق ایک اور خط تحریر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری گھر خالی کرانے کے لیے سابق وزراء کو ایک اور خط ارسال کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے سابق ارکان شہلا رضا، فیاض بھٹ اور چیئرمین اسٹیوٹا سابق ایم پی اے سلیم جلبانی نے اب تک سرکاری گھر خالی نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔

قومی خبریں سے مزید