• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میٹرک نتائج میں تبدیلیوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کراچی میٹرک بورڈ کے نتائج میں ہونے والی مبینہ تبدیلیوں کا نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری تعلیم سندھ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میٹرک کے حالیہ نتائج اور تبدیلیوں کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی سفارشات بھی دےگی تاکہ دوبارہ نتائج تبدیل نہ ہوسکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی نتائج تبدیل کرنے والے افسران و ملازمین کا تعین کرےگی، کمیٹی 14 دن میں رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید