کراچی میں دو روز سے پھنسے اسلام آباد کے عمرہ زائرین نجی ایئرلائن کی متبادل پرواز سے رات گئے جدہ روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کے عمرہ زائرین 31 گھنٹے تک کراچی میں موجود تھے۔
اسلام آباد سے جدہ کیلئے نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 1801 میں اتوار کی دوپہر فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس پر طیارے نے اتوار کی سہ پہر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔
حکام کے مطابق ایئربس اے 330 طیارے میں آکسیجن کی کمی اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کی شکایت تھی۔
طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی تھی اور عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تھے۔
مسافروں کے مطابق پیر کی شام تک ایئربس اے 330 طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی۔
نجی ایئرلائن ترجمان کے مطابق طیارہ گراونڈ کر دیا گیا ہے، جدہ سے آئی متبادل پرواز سے یہ مسافر رات سوا 11 بجے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔