صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گزشتہ رات ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں سول کورٹ کے درخت گر گٸے۔
بارش کے سبب سول کورٹ کے گیٹ کے آگے درخت گرنے سے کورٹ کا راستہ بند ہو گیا۔
درخت گرنے سے وکلاء کے بیٹھنے کے لیے بنایا گیا شیڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔
سول کورٹ میں درخت گرنے کے سبب وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب لاہور میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
آندھی کے باعث مال روڈ پر 3 درخت اور ایک پول گر گیا جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
واسا حکام کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔