صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہوئی بچی کی لاش گاؤں کے باہر سے ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈجکوٹ میں نامعلوم افراد پر بچی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب بچی کے ورثاء کی جانب سے سمندری روڈ پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔