پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی گرفتاری اور بازیابی کے کیس سے متعلق پنجاب پولیس نے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران پنجاب پولس نے عدالت کے روبرو رپورٹ جمع کروا دی۔
پنجاب پولیس نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ فرخ حبیب کو پنجاب پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس کے آئی جی نے 2 ہفتوں بعد ایس ایچ او کو بھیج دیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی جائے۔
عدالت نے آئی جی پنجاب کو دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔