• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم تعداد اور چھوٹے رقبے کے باوجود غزہ کے فلسطینیوں نے غلامی مسترد کردی، سراج الحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے، فلسطینیوں نے نے غلامی مسترد کر دی، کم تعداد کے باوجود طویل عرصے سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے ان خیالات کا اظہار منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا ٹینکوں سے چڑھائی کرنے والے اسرائیل کا ساتھ دیتا رہا۔ اس وقت غزہ کے مسلمان امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس ہوگا۔ لیکن افسوس ہے کہ او آئی سی کا اجلاس نہیں ہوا۔ 

سراج الحق نے کہا کہ ہمیں غیرت، بہادری اور جرات کے ساتھ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا عرب ممالک نے امریکا کی طرف دیکھنے کی بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے۔ یہ بہترین لمحہ مسلمانوں کے ہاتھ آیا ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب کو سپورٹ کرتا ہوں کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کیے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا پراسیس شروع کیا ہے وہ ختم کریں۔

قومی خبریں سے مزید