صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشانِ امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کر لیا۔
کے پی کے کے ضلع خیبر کے علاقے شلوبر میں نامعلوم ملزمان کے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایو ب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔
کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔
ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی۔
تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔
پاکسان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی ردِ عمل نہیں دے سکتا۔
انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی، ہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز پر سماعت ہوئی۔