نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔
نگراں وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان کی جانب سے ہیلی پیڈ پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا گیا۔
گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم شہید کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صفوت غیور کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ پشاور میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔