ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی وولٹیج ٹاکرا جاری ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ سنسنی خیز پاک بھارت مقابلے سے قبل ویزوں کا اجراء نہ ہوسکا۔
بھارت کے شہر احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم نیلے سمندر میں ڈوب چکا ہے، 1 لاکھ 20 ہزار بھارتی شائقینوں کے درمیان پاکستانی مداحوں کی تعداد بہت کم ہے، ایسے میں امریکا سے بھی پاکستان کے 2 مداح اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
اے ایف پی رپورٹ کے مطابق محمد عزیر اور آصف سید علی امریکی پاسپورٹ کے حامل 2پاکستانی بھارت لینڈ کر گئے ہیں۔
جہاں ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے سبب پاکستانی مداحوں کو بھارت جاکر قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا موقع نہیں ملا وہیں یہ دونوں بھارتی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔