انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کا بیان سامنے آگیا۔
ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی ہرادیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج مشکل دن تھا، بھارت میچ جیت گیا۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ اگلے میچ کیلئے ہم بنگلورو جائیں گے جہاں ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔