• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کے ساتھ کبھی بھی ہاتھا پائی والا جھگڑا نہیں ہوا، کرینہ کپور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ان کی بالی ووڈ سے ہالی ووڈ منتقل ہوجانے والی ہم عصر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

تاہم اس حوالے سے 43 سالہ کرینہ کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سن 1990 کے عشرے سے لے کر 2000ء کے ابتدائی سالوں کے دوران فلم انڈسٹری میں پیشہ ورانہ قسم کا مقابلہ ہوتا تھا، میں کافی کم عمر تھی اور خود کو ثابت کرنے کے لیے ہر قسم کی جدوجہد کرنے کو تیار رہتی تھی اور میرا خیال ہے کہ ہم سب میں اس قسم کی طاقت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے پہلی بار ایک ساتھ سن 2004ء کی فلم اعتراض میں اکشے کمار کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ہاتھا پائی پر مبنی جھگڑے کی افواہیں سامنے آئیں۔ 

اس حوالے سے یہ اطلاع آئی تھی کہ یہ معاملہ اس وقت بڑھا جب دونوں نے اکٹھے اینٹورپ (بیلجیم) میں ایک کنسرٹ کیا تھا۔

اس سے قبل کرینہ نے 2019ء کے کافی ودھ کرن کی ایک قسط میں جہاں پریانکا بھی موجود تھیں، میزبان کرن جوہر کے اس سوال پر، کیا آپ کی پریانکا کے ساتھ بڑی لڑائی ہوئی تھی، جہاں مکے بھی مارے گئے؟  تو کرینہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا، نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بکواس ہے، سن 90 اور سن 2000 کے عشرے کی ابتدا میں اس قسم کےجھگڑوں کی بات ہوتی تھی لیکن اب صورتحال کافی بدل چکی ہے، البتہ ان چیزوں کو کچھ سے کچھ بنادیا جاتا ہے یعنی کچھ بھی بول دو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید