اسلام آباد(ایجنسیاں )تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حزب اختلاف سے رابطےکی ہدایت جبکہ مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلی کے پی کی جی ڈی اے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔