پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کا جشن منایا تو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گلوکار کی اہلیہ کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی نجی تقریب سے چند تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عاطف اسلم اہلیہ کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے اور مبارک باد دیتے ہوئے نظر آئے۔
گلوکار نے اہلیہ کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا اہتمام نجی ریسٹورنٹ میں کیا، جس میں سارہ کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سارہ بھروانہ نے ’سی گرین‘ رنگ کا جوڑا پہنا اور عاطف اسلم نے بھی ان کے کپڑوں سے میچنگ کی شرٹ اور سیاہ پینٹ کا انتخاب کیا۔
تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی گلوکار کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی۔
خیال رہے کہ یہ جوڑا 2013ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا، ان کے 3 بچے، 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے۔