• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق، 7 افراد زخمی

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

کراچی میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ رات سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ منزل پر مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا۔ مشتعل افراد نے مسافر بس کو آگ لگا دی جبکہ بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شیر شاہ گلبائی جاتے ہوئے 2 ٹریلرز میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید