• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں بجلی کی طلب کئی گنا تک کم ہوگئی


سخت سردی، مہنگی بجلی اور سولر کے بڑھتے استعمال نے لاہور میں بجلی کی طلب کئی گنا تک کم کردی۔

آج لاہور میں بجلی کی طلب کم ترین سطح 1700 میگاواٹ تک آئی جبکہ ان دنوں بجلی کی طلب 5 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوا کرتی تھی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی یونٹ کی مہنگائی اور بڑی صنعتوں کی بندش یا سولر پر منتقلی کی وجہ سے ہے جبکہ گھریلو صارفین میں بھی بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔

ماہر توانائی محمد یاسین نے بجلی کی طلب میں کمی کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو بجلی کی طلب بڑھانے کےلیے قیمتوں میں فوراً کمی لانا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید