وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار کر لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان محمد ماجد اور محمد سرور پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سرور کے خلاف تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کا مقدمہ جبکہ ملزم محمد ماجد کے خلاف تھانہ کوٹلی سیالکوٹ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسز جاری کیے تھے۔