گلگت بلستان کے شہر چلاس کے سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک نالہ میں آلودہ پانی پینے کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تھک نالہ کے علاقے میں عوام کے لیے قائم کیے جانے والے واحد میڈیکل کیمپ میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
میڈیکل کیمپ کے انچارج اعجاز خان نے بتایا کہ اس پوری وادی کے لیے بنایا گیا واحد بیسک ہیلتھ یونٹ سیلاب میں بری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ایک ٹینٹ میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب کے بعد علاقے میں پیٹ کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ادویات کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔ انتظامیہ سے مزید ادویات طلب کی گئی ہیں۔