• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

لاہور میں ماہِ صفر کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر سے ماہِ صفر کے چاند کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا کہ ملک بھر میں ماہِ صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم صفر 27 جولائی بروز اتوار ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید