• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نواز شریف کے راستے کی بڑی رکاوٹ اُن کی دو سزائیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی قائد جیسے ہی پاکستان میں اتریں گے تو انہیں سیدھا جیل جانا پڑے گا، اس کے بعد وہ اپنی قانونی جنگ لڑسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید