• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانیوالا گروہ گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پولیس اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں جعل سازی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر (ڈی پی او) دوست محمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے جعلی فنگر پرنٹس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کر لی گئی ہیں۔

ڈی پی او دوست محمد کے مطابق ملزمان اب تک فراڈ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کرا چکے ہیں۔

ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو فراڈ سے رقوم نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید