سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان روانگی کے لیے خصوصی طیارہ بوئنگ 737 استعمال کیا جائے گا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اس خصوصی فلائٹ میں 160 افراد بشمول عملہ سفر کرسکے گا۔
نواز شریف کی دبئی سے پاکستان روانگی کے لیے ایئر لائن فلائی دبئی کی فلائٹ FZ4245 بک کرائی گئی ہے۔
دوسری جانب شریف فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پہلے اسلام آباد ہی پہنچیں گے، ان کے طیارے کو قانونی ضروریات کے تحت پہلے اسلام آباد اترنا ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد لاہور پہنچیں گے، ان کے دبئی سے پاکستان پہنچنے کے گزشتہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔