کراچی سے مسلم لیگ ن کا قافلہ ’کاروانِ نواز شریف‘ اسپیشل ٹرین کے ذریعے سٹی اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہو گیا۔
اسپیشل ٹرین سٹی اسٹیشن سے روانہ ہو کر کینٹ اسٹیشن پہنچی، ٹرین کی لاہور روانگی سے قبل بکرے کا صدقہ کیا گیا۔
ن لیگی رہنما محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھیل داس کوہستانی، علی اکبر گجر و دیگر بھی قافلےمیں شامل ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے ناراض کارکنان کو بھی راضی کر لیا اور مختلف بوگیوں میں خالی سیٹس ان کو دے دی گئیں۔
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے 19 بوگیوں پر مشتمل اسپیشل ٹرین کل لاہور پہنچے گی۔
کنوینر استقبالیہ کمیٹی بشیر میمن کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سے بھی ایک الگ ٹرین بُک کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد، جامشورو، جیکب آباد، سانگھڑ، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور و دیگر شہروں کے کارکنان حیدر آباد والی ٹرین میں سوار ہوں گے۔