مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایمریٹس ہلز میں گھر سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
نواز شریف چند گھنٹے بعد دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، ان کا جہاز دبئی وقت کے مطابق ساڑھے9 بجے اڑان بھرے گا۔
نواز شریف 4 برس بعد آج وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کے قائد کا چارٹرڈ طیارہ ساڑھے بارہ بجے اسلام آبادلینڈ کرے گا۔
اس کے بعد ڈیڑھ بجے وہ لاہور روانہ ہوں گے، طیارہ 2 بج کر 20 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے گا۔
نواز شریف لاہر ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی قلعہ اتر کر مینار پاکستان پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ روانگی سے پہلے میاں نواز شریف کی شہباز شریف سے فون پر بات ہوئی تھی، شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان آپ کے استقبال کے لیے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔