سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف کی واطن واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے قائد نواز شریف آج ان شاء اللّٰہ آپ سب کے درمیان ہوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ (نواز شریف) اس قوم کو متحد کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں، مزید تقسیم کرنے کے لیے نہیں، وہ اپنے لوگوں میں نفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانے واپس آ رہے ہیں، وہ آپ کو ایک نتیجہ خیز شہری بننے میں مدد کرنے کے لیے واپس آ رہے ہیں، کسی جماعت یا گروہ کے لیے گولہ بارود بنانے کے لیے نہیں، وہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے واپس آ رہے ہے۔‘
واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف 4 سال لندن میں رہنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
میاں محمد نواز شریف آج شام لاہور میں جسلے سے خطاب کریں گے۔
نواز شریف کے شاندار، تاریخی استقبال کے لیے ملک بھر کے مختلف شہروں سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔