• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: محسن نقوی نے پہلی سرکاری کمرشل نرسری کا افتتاح کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سرکاری سطح پر بنائی جانے والی پہلی کمرشل نرسری کا افتتاح کر دیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کی نرسری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے زیرِ اہتمام لاہور سمیت  ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد و دیگر شہروں میں بھی فلاور شاپس قائم کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نرسری میں پودوں اور پھولوں کی 400 سے زائد اقسام دستیاب ہیں، جہاں لوکل اور غیر ملکی پودے فراہم کیے جائیں گے۔

دریں اثناء نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے خواتین کا عملی میدان میں مؤثر کردار ناگزیر ہے، خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویمن چیمبر آف کامرس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید