میرپور آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق سیکریٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ان کی گاڑی اُلٹ گئی تھی، وہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا۔