• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا عام معافی کا مطالبہ حیران کن ہے: فیاض چوہان

ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا عام معافی کا مطالبہ حیران کن اور غیر منطقی ہے۔

انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے بانی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے گزشتہ دنوں دیے گئے انٹرویو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے الزام میں جیلوں میں بند بے گناہ افراد کو ریلیف ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید گزشتہ دنوں 40 دنوں بعد منظر عام پر آئے تھے۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان ضدی سیاست داں ہیں، جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہماری غلطی تھی، میں 40 دن کے چلے پر گیا تھا، اس چلے میں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، سب نے تعاون ہی کیا، اس چلے کے دوران بہت کچھ سوچنے کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی نہیں تھی، اُن کو کہتا تھا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کے لوگ سمجھتے تھے کہ فوج کے اندر بھی ان کے لوگ ہیں، سیاستدان کو کسی فوجی افسر کا نام نہیں لینا چاہیے، میں آج بھی فوج کے ساتھ ہوں، میری پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے، اسے ختم کر رہا ہوں نہ کسی پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں، مجھے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) لے ڈوبا۔

قومی خبریں سے مزید