نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نج کاری کے عمل کو تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔
انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پی آئی اے کی نج کاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نج کاری مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہرممکن معاونت کرتی رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کر کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ پی آئی اےکی نج کاری کے عمل پر پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔