• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ن لیگ کے جلسے میں یوٹیوبر جعلی ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

لاہور میں ن لیگ کے جلسے میں ایک یوٹیوبر جعلی ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا، تاہم ڈی ایس پی نے اسے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق 21 اکتوبر کو ہونے والے مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کے موقع پر یوٹیوبر خوانچہ فروش بچے کو پیسے دے کر جھوٹی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔

 اس نے خوانچہ فروش کو پیسے دے کر یہ واویلا کرنے کو کہا کہ پولیس والوں نے اس سے مفت سویاں کھائی ہیں۔

 یوٹیوبر کا ڈرامہ دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد یوٹیوبر کو پکڑ کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) شاہدرہ مقصود گجر کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے ڈرامے کا اعتراف کر لیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی سے پڑھے لکھے یوٹیوبر کا مستقبل خراب ہو جاتا، اس لیے وارننگ دے کر  اسے چھوڑ دیا۔

قومی خبریں سے مزید