لاہور ہائی کورٹ میں کاز لسٹ منسوخ ہونے سے 2 رکنی بینچ میں جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔
عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو گی۔
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی اور سزا کے فوری بعد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانتوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں کو خارج کیا تھا۔