• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی الیکٹرک بس سروس مکمل بند ہونے کی خبروں کی تردید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

ٹرانسپورٹ حکّام نے کراچی میں الیکٹرک بس سروس مکمل طور پر بند ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

شہر میں الیکٹرک بس سروس کی 2 سے 3 روٹس پر اچانک معطلی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹ حکّام کے مطابق بس روٹ چیک پوسٹ 5 نمبر سے براستہ یونیورسٹی روڈ معطل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیرات کے باعث بسوں کو مشکلات کا سامنا تھا اس لیے عوامی مفاد میں الیکٹرک بس سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

ٹرانسپورٹ حکّام کے مطابق ای وی بسیں 2 روٹس پر چل رہی ہیں، روٹ ون ملیر کینٹ سے سی ویو براستہ شارعِ فیصل چل رہی ہے اور روٹ ٹو بحریہ ٹاؤن سےملیر ہالٹ تک چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی الیکٹرک بس سروس کے کچھ روٹس اچانک معطل ہونے پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ بس سروس مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید