کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ کی جانب سے ایک سال قبل لانچ کی گئی کراچی الیکٹرک بس سروس کو مکمل طور پر بند ہونے کے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اس کے 3 میں سے 2 روٹس پر چلنے والی بسوں کو اچانک معطل کردیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک روٹ جس پر ابھی تک یہ بس چل رہی ہے، اس میں بھی فراہم کردہ ہائی ٹیک پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کی تعداد کم ہے۔
ان الیکٹرک بسوں کے ذریعے سفر کرنے والے ہزاروں افراد کے ہفتے کا آغاز اس چونکا دینے والی سے ہوا کہ جن بسوں کے وہ منتظر ہیں اس کی سہولت اب دستیاب نہیں۔