• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بڈھ بیر ایئر بیس پر حملہ کیس میں مزید گواہان طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بڈھ بیر ایئر بیس پر حملہ کیس میں مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جہانزیب شنواری نے بڈھ بیر چھاؤنی پر حملہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران 8 گواہان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان وصال، طارق، ابوبکر اور خالد بڈھ بیر چھاؤنی پر حملے میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ بڈھ بیر چھاؤنی پر حملے کا واقعہ 18 ستمبر 2015ء کو پیش آیا تھا۔

اس حملے میں 29 اہلکار شہید، جبکہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید