• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کی قیادت میں کراچی وائٹس قائد اعظم ٹرافی جیتنے کے قریب

کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں قائد اعظم ٹرافی جیتنے کے قریب پہنچ گئی، جسے آخری دن کامیابی کےلیے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں۔

کرکٹ کے پریمیئر ایونٹ کے فائنل میں کراچی نے فیصل آباد کو 790 رنز کا ہدف دیا اور 129 رنز پر اس کی 6 وکٹیں گرا دیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل کے چوتھے دن کراچی وائٹس نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 238 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور 7 وکٹ پر 370 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اسد شفیق نے 113 اور سرفراز احمد نے 73 رنز بنائے، صائم ایوب نے 109 رنز کی اننگز کھیلی، پہلی اننگز کے خسارے کے باعث فیصل آباد کو جیت کے لیے 790 رنز کا ہدف ملا۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام تک اس نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

آخری دن جیت کےلیے کراچی وائٹس کو 4 وکٹیں اور فیصل آباد کو مزید 661 رنز بنانے ہیں۔

کراچی نے آخری بار قائد اعظم ٹرافی دس سال پہلے جیتی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید