• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم بدھ کو ملائیشیا روانہ ہوگئی جہاں وہ جمعے سے جوہر بارو میں سلطان جوہر ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔عبدالحنان شاہد کپتان اور ارباز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوںعلی رضا ، عبدالرافع ، محمد سفیان خان ، احتشام اسلم ، مرتضی یعقوب ، ارباز ایاز ، ذکریا حیات ، ارشد لیاقت ، ابوزر ، عبدالوہاب، عبدالقیوم ، بشارت علی ، حمزہ فیاض، عبدالرحمن ، غضنفر علی ، رانا ولید ، محمد ارسلان ، محمد عماد اور فیضان جنجوعہ،گول کیپر شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ حنیف خان ٹیم کے ساتھ نہیں گئے۔

اسپورٹس سے مزید