پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کر دیا گیا، انہیں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نوید کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم لاہور لائی۔
پرویز الہٰی کو ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق راہداری ریمانڈ پر لاہور لایا گیا ہے۔
پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن ریجن اے میں مقدمہ درج ہے، ان سے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تفتیش کی جائے گی۔
سابق وزیراعلیٰ کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔