• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو وہیں آنا چاہیے تھا جہاں سے گئے تھے، علی محمد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اُصولی طور پر وہیں آنا چاہیے تھا جہاں سے گئے تھے،  میاں صاحب کے وزیراعظم بننے میں پاکستان کے 22 کروڑ عوام حائل ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نیب کا ادارہ ختم نہیں ہونا چاہیے، نیب میں اصلاحات ہونی چاہئیں، نیب کو جوڑ توڑ کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ پاکستان کے سسٹم کو عزت نہیں دیں گے تو کون دے گا؟ 

علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رول آف لاء کی تحریک چلائی، میں ملک کو بچانے کی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، عہدے کو دیکھتے ہوئے کبھی سیاست نہ کریں، لوگ کچھ بھی کہیں، ہمارا لیڈر پاکستان کے جھنڈے سے مخلص ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خوش دامن کا انتقال ہوا،  تعزیت کرنے کیلئے ان سے ملنے گئے تھے، مولانا فضل الرحمان سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، مغرب کی نماز اکٹھے ادا کی۔

قومی خبریں سے مزید