• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا ملاقات کی تصاویر، ویڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے: اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر----فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر----فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیتِ علمائے اسلام (جے یو آئی) کا ہم سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے۔

ایک بیان میں نے انہوں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے گھر ان کی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کے لیے گئے تھے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سیاسی حریف ہیں، ان کے ساتھ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے جمعیتِ علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 گھنٹہ 15 منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں تعزیت کے ساتھ ملکی و سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر مختصر گفتگو ہوئی جبکہ خیریت دریافت کرنے پر زیادہ توجہ رہی، ملاقات میں پاک افغان تجارت پر بھی مختصر گفتگو ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید