ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی رہنما طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے اُن کے گھر پہنچے۔
پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی اس موقع پر اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تھیں۔
نواز شریف اور مریم نواز نے طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کے حادثے میں انتقال پر اظہارِتعزیت کیا۔
نواز شریف اور مریم نواز نے عنزہ طارق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔