فرانس کے دارالحکومت پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر دھماکا کرنے کی دھمکی دینے والی خاتون کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، تلاشی پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے میٹرو اسٹیشن پر خاتون نے کہا تم سب مرو گے۔ جس کے بعد خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی۔
خاتون کے خود کو پولیس کے حوالے نہ کرنے پر پولیس نے خاتون پر فائرنگ کی جس سے خاتون زخمی ہوگئی، تلاشی لینے پر خاتون کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔
زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے۔