• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بیگم پرویز الہٰی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

پرویز الہٰی—فائل فوٹو
پرویز الہٰی—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بیگم پرویز الہٰی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی سماعت جسٹس سلطان تنویر نے کی۔

دورانِ سماعت ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے قانون اور رولز کے مطابق جواب جمع کروا دیا ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی اور اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افسران عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ رہے ہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پنجاب پولیس سے اسلام آباد پولیس پرویز الہٰی کو لے کر گئی۔

وکیل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس مجسٹریٹ کا نظر بندی کا آرڈر تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا گیا، اس جواب کی کاپی فراہم کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار قیصرہ الہٰی کے وکیل کو دلائل کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید