پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو سینٹرل جیل پشاور روانہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق کامران بنگش کو گزشتہ روز سول جج تھری کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، کامران بنگش کی سول جج تھری نے گزشہ شام کو ضمانت منظور کر لی تھی۔
ڈی پی او ٹانک کا کہنا ہے کہ کامران بنگش کو ٹانک سے ضمانت کے بعد گزشتہ روز چترال پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق کامران بنگش کے خلاف ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا مقدمہ ٹانک میں درج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کامران بنگش کے خلاف ملکی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا ایک مقدمہ چترال میں بھی درج ہے۔