• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایف آئی اے چھاپہ، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے لاہور کے شاہ عالم مارکیٹ میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سلمان شاہ اور فرمان شاہ حوالہ ہنڈی کا منظم ریکٹ چلا رہے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے 13 لاکھ 90 ہزار روپے، حوالہ ہنڈی رسیدیں اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال لاہور زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 33 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ 

 ایف آئی اے ترجمان نے مزیدکہا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی میں ملوث 73 ملزمان گرفتار ہوئے اور ان کے خلاف 31 مقدمات درج کیے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے زیر استعمال 22 دفاتر کو سیل کیا گیا۔ ملزمان سے 76 ہزار 886 امریکی ڈالر اور 4 کروڑ 55 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی۔  

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ چھاپوں کے دوران 40 کروڑ 30 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی۔

قومی خبریں سے مزید