• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے، ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ سے اہم دستاویزات حاصل کر لی ہے۔ ایک اہم سابق عہدے دار نےاہم کاغذات ایف آئی اے کےحوالے کئے ہیں ۔ ان دستاویز کے مطابق یکم مارچ 2017کو اکاؤنٹ سے خواتین ہاکی ٹیم کیمپ کے نام پر نکالی گئی رقوم میں لاکھوں روپے کے خرد برد کا انکشاف کیا گیا ہے۔ سابق اولمپئنز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے حکومت سے شفاف انکوائری اور نتائج عوام کے سامنے لانے کامطالبہ کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید