سابق اسپیکر قومی اسمبلی، تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف الزام تراشی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عدنان قیصر کے خلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔