صوبۂ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں موسم گرم ہے جبکہ صوبے کے دیگر مختلف اضلاع میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں آج شام یا رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ جیکب آباد، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بارش جبکہ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے بیشتر حصّے میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شام میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 سے 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔