ڈیرہ اسماعیل خان میں درہ زندہ کے علاقے میں آئل گیس کمپنی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق حملے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی، موقع پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔